پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو آج پہلے روز کیا پیش کیا جائے گا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی آج صوبائی دارالحکومت لاہور مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعلیٰ آفس آمد پر پرویز الہٰی کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور چوہدری پرویز الہٰی سے ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی آج اعلیٰ انتظامی افسران کے ساتھ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی لاہور آمد پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ عمران خان لاہور میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کریں گے۔

دورۂ لاہور کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سیاسی شخصیات اور ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close