کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا

تامل ناڈو (پی این آئی) بھاتی ریاست تامل ناڈو کے پنروتی قصبے کے ایک گاؤں میں کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منادی کوپم گاؤں میں گزشتہ دنوں کبڈی کا میچ کھیلاجا رہا تھا کہ 22 سالہ کھلاڑی ویمل راج مخالف ٹیم کے حصے میں پہنچا اور بعد ازاں اپنی سائیڈ کی جانب واپس جانے کی کوشش کی جس پر دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسے روکا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف کھلاڑی ویمل راج کو گھیر کر گرا دیتے ہیں اس دوران ایک کھلاڑی کی ٹانگ ویمل کے سینے پر لگتی ہے۔ سینے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹانگ لگنے کے بعد ویمل نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسی وقت 22 سالہ کھلاڑی کو دل کو دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close