قوم کا شکر گزار، جس طرح ضمنی الیکشن میں لوگ نکلے 2018 کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا، عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی اورپرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد عوام کاشکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ آج پوری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں،بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا،بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا،

انہوں نے سمجھا قوم سب بھیڑ بکریوں کی طرح قبول کر لے گی،ہم نے 25مئی کو اس بیرونی سازش کیخلاف پرامن احتجا ج کی کال دی،ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا تھا،اس پرامن احتجاج میں خواتین ،بچوں اور فیملیز پر تشدد کیا گیا،ہماری توڑ پھوڑ اور انتشار کی تاریخ ہی نہیں ہے،میرے سامنے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ انہوں نے سمجھا ہم چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں گےلوگ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایک قوم بننا شروع ہو گئے،ضمنی انتخابات میں لوگ نکلے،جس طرح ضمنی الیکشن میں لوگ نکلے 2018کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا،ہمیں شکست دینے کا ہر حربہ استعمال کیا گیاحمزہ شہباز کو سپریم کورٹ نے سرکاری مشینری استعمال کرنے سے منع کیا تھا،ہمیں شکست دینے کیلئے حمزہ شہباز نے کوئی کسر نہیں چھوڑی دوسرا شرمناک کردار الیکشن کمیشن کا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close