مہوش حیات کے جوتے گم ہو گئے ، جوتوں کی قیمت کتنے لاکھ روپے بنتی ہے؟جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

کراچی (پی این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے لاکھوں روپے کے جوتے سیٹ پر گم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ حال ہی میں اپنی فلم ’ لندن نہیں جاؤں گا‘ کی کاسٹ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور سیٹ پر مہنگے ترین جوتے گم ہوجانے کی دلچسپ کہانی سنائی۔مہوش نے بتایا کہ’ لندن میں ہماری شوٹنگ چل رہی تھی جس کے لیے میں زیر استعمال آنے والی چیزوں کے ساتھ کچھ ایسی چیزیں بھی لے کر گئی تھی کہ وہ ضرورت پڑنے پر استعمال کی جاسکیں‘۔

اداکارہ کے مطابق ’ان ہی چیزوں میں ایک جوڑی میرے بلیک ( stiletto shoes ) تھے جس میں سے ایک جوتا سیٹ پر گم ہوگیا تھا اور یہ سیٹ پر کسی کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہوا کہ سامان ادھر ادھر ہو ااور جوتا گم ہوگیا جس کے بعد میں نے اور ٹیم نے مل کر دو دن تک وہ جوتا سب جگہ ڈھونڈا پر وہ نہیں ملا، میں نے ہمایوں سعید سے کہا کہ مجھے وہ جوتا آپ دلائیں گے‘ ۔دوران شو ہمایوں نے بتایا کہ’ مہوش کا وہ جوتا 1100 ڈالر کا تھا جس میں سے 50 فیصد میں نے ادا کیے لیکن وہ میں نے پیار میں دے دیا تھا کیونکہ مہوش نے ایک سین بہت اچھا ریکارڈ کروایا تھا ورنہ میں مہوش کو وہ جوتے کے پیسے نہیں دیتا، اگر ایسا کرنے لگوں تو سیٹ پر ہر لڑکی اپنا جوتا گھمادے گی‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close