عمران خان نے پنجاب میں دوبارہ حکومت بنتے ہی کون کونسے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کا پنجاب میں راشن پروگرام متعارف کروانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کے قیام پر ملک بھر میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائے جانے والے یوم تشکر کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبے میں صحت کارڈ اور احساس پروگرام بحال کرنے جبکہ راشن پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا۔

 

 

راشن پروگرام کے تحت شہریوں کو تیل، گھی، چینی و دیگر اشیاء کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تین ماہ پہلے ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ان لوگوں کو مسلط کیا گیا جو تیس سال سے کرپشن کر رہے تھے، قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا گیا، کہ کسی کو بھی مسلط کردو کہ قوم خاموش ہو کر برداشت کرے گی۔عمران خان کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں ڈالر 50 روپے مہنگا ہوا، جبکہ ان کے صرف ساڑھے 3 ماہ میں ڈالر 53 روپے مہنگا ہو گیا۔ ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پر چل رہے تھے، موجودہ حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 6 فیصد گروتھ کر رہی تھی، 17 سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہو رہی تھی۔ہمارے دور میں زراعت 4.4 فیصد کیساتھ ترقی کر رہی تھی، ٹیکنالوجی سیکٹر کی مدد کرنے پر دو سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75 فیصد اضافہ ہوا، ہماری حکومت کی پوری توجہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیکٹر پر تھی۔

 

خوشی ہے ہم پاکستان کو پہلی بار فلاحی ریاست کی طرف لے جا رہے تھے، پاکستان میں صحت کارڈ متعارف کروایا ، غریب لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دی، بڑے ممالک ایسے ہیں جہاں صحت کارڈ یا ہیلتھ انشورنس کی سہولت نہیں، صحت کارڈ شروع کرنے پر دنیا نے ہماری پالیسی کی تعریف کی، صحت کارڈ سے پہلی بار غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروا رہے تھے۔عمران خان نے واضح کیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ شفاف انتخابات ہے، شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو بحران اور انتشار مزید بڑھے گا، ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دینا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close