پنجاب میں گورنر راج لگایا جائیگا یا نہیں؟ وفاقی وزیر جاوید لطیف کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے دعووں کی تردید کردی۔جاوید لطیف نے کہا کہ جو بھی آئین کو پڑھتا ہے یا اس سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ پہلے بھی گورنر راج لگانا مشکل تھا لیکن 18 ویں ترمیم کے بعد انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانے کی نہ کسی کے ذہن میں کوئی بات ہے اور نہ ہی ہم لگانا چاہتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن سے ہی تعلق رکھنے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا گیا ہے۔ اگر ان کا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں