سرکاری اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

ابو ظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال کے پہلے دن تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ یکم محرم کو امارات کی وزارتوں اور وفاقی محکموں میں چھٹی ہوگی۔خلیج ٹائمز کے مطابق ممکنہ طور پر امارات میں یکم محرم 30 جولائی ہفتہ کو ہوگا تاہم نئے سال کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔

 

 

امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل نے پرائیویٹ سیکٹر کیلئے پہلے ہی 30 جولائی کو چھٹی کا اعلان کردیا تھا۔امارات میں کیلنڈر کے مطابق اگلی سرکاری چھٹی بھی ہفتے کے روز ہی آسکتی ہے۔ ممکنہ طور پر 8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول ہوگی اور اس موقع پر بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close