سپریم کورٹ کا فیصلہ، حمزہ شہباز کے ہٹتے ہی ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو حکم میں پابند کیا کہ ساڑھے 11 بجے تک پرویز الٰہی سے حلف لیں۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ان کا کہنا تھاکہ کل صبح اپنا استفعیٰ گورنر پنجاب کو دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں