لاہور (پی این آئی) گورنر ہاوس لاہور میں پرویز الہٰی کی حلف برداری کی تیاریاں شروع، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر مملکت عارف علوی بھی لاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب کا حلف نہ لینے پر صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی رولنگ کا لعدم قرار دے دی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ11 صفحات پر مشتمل ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کا لعدم قرار دے دی ہے، اس رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سپریم کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست منظور کرلی ہے، سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو بطور وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے، گورنر پنجاب رات ساڑھے11 بجے حلف لیں، حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ تمام تقرریاں کالعدم قرار دے دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں