ن لیگ کیلئے مشکلات میں اضافہ، ایک اور ن لیگی رکن اسمبلی عہدہ نہ ملنے پر ناراض، بڑی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید پارٹی قیادت کے فیصلے سے نالاں ہو گئے ہیں۔میاں نوید نے پولیٹکل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔میاں نوید نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ پارٹی میں کچھ ان ارکان کو بھی نوازا گیا جن کی پارٹی کے لیے خدمات نہیں۔صوبائی وزیر ثانیہ عاشق سے زیادہ پارٹی کے لیے میری خدمات ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ کہ پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز شامل ہیں۔ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی حلف اٹھانے والے وزرا میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔بعدازاں پنجاب کابینہ میں مزیددو وزراء کو شامل کر لیاگیا ، کابینہ اراکین کی تعداد39ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید دو وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے ، عمران خالد بٹ اور ظہیر اقبال چنڑ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزراء سے حلف لیا ۔ پنجاب کابینہ کی مجموعی تعداد39ہو گئی ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے 37وزراء میں سے 34وزراء کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں