آصف زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زرداری نے پہلے چوہدری برادرن کو لڑایا، اب شریف برادران ان کے نشانے پر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا، زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایااب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلےسیاسی عدم استحکام، پھر معیشت کی تباہی، چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے، کل پرائم منسٹر ہاوس میں پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close