چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اہم کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد ہی پارلیمانی پارٹی کی منظوری دیتا ہے ،سپریم کورٹ کی فل یا لارجر بینچ بنانے کی درخواست قانونی حق ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ قاسم سوری کی غیر آئینی اور غیر قانونی رولنگ پر بھی 5 ججز نے فیصلہ سنایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست گالی ،دھمکی اور دباؤ ڈالنے تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close