حکمران اتحاد کے بائیکاٹ کے باوجود سپریم کورٹ سے اہم کیس کا فیصلہ آئے گا یا نہیں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکمراں اتحاد کے بائیکاٹ کے باوجود بھی فیصلہ آجائے گا۔ پروگرام میں شریک سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ حکمراں اتحاد ڈپٹی اسپیکر رولنگمیرٹ کیس کا بائیکاٹ کردیتا ہے پھر بھی فیصلہ آجائے گا، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل موجود ہے، اگر کل پرویز الٰہی کو دس ووٹ مل جاتے ہیں اور چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے تو اس اپیل کو کب سنا جائے گا۔ پروگرام میں شریک شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میرٹ پر سماعت ہوگی او ر یہی تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، سیاسی جماعتوں کے علاوہ اہم وکلاء بارز اور ماہرین قانون کی طرف سے بھی اس معاملہ پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے بار کے نمائندے بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور دلائل دیئے، ن لیگ پہلے ہی اعلان کرچکی تھی کہ فل کورٹ نہ بنایا گیا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close