چوہدری شجاعت نے پارٹی ارکان کو خط کب لکھا؟ طارق بشیر چیمہ کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ چوہدری شجاعت حسین نے وزارت اعلیٰ کے ووٹ کے حوالے سےکب خط لکھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ خط لکھوانے میں اگر کسی کا کردار ہے تو وہ آصف علی زرداری ہیں، اس کے علاوہ چوہدری شجاعت یہ خط جاری نہ کرتے، زرداری صاحب دوستوں کو لالی پاپ نہیں دیتے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حلقے کے لوگوں کو دن میں 500 دفعہ صفائی دینی پڑتی ہے کہ ان کا اس خط میں کوئی کردار نہیں ہے، یہ بدقسمتی ہے، مجھے پتا نہیں ہے کہ یہ خط کب ڈرافٹ کیا گیا ہے، میں ہسپتال میں تھا تو مجھے ٹی وی سے پتا چلا کہ اس طرح کی ہلچل مچ گئی ہے۔ وہ اسلام آباد آنے سے پہلے چوہدری سالک حسین سے ملے اور کہا کہ ان کا ٹی وی پروگرام کا وقت سیٹ ہے اس لیے اس معاملے کے بارے میں بتایا جائے، چوہدری سالک حسین نے مجھے پوری کہانی بتائی۔طارق بشیر چیمہ کے مطابق چوہدری شجاعت نے مونس سے کہا کہ اگر پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ بننا ہے تو اپنے امیدوار کے طور پر بنواؤں گا لیکن عمران خان کی طرف سے نہیں بنواؤں گا۔ ایک ایک رکن پنجاب اسمبلی کو پتا تھا کہ خاندان میں کیا اختلافات چل رہے ہیں، یہ سب کو پتا تھا کہ چوہدری شجاعت عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close