وادی نیلم، موٹر سائیکل دریائے نیلم کی تیز رفتار موجوں کی نذر ہو گیا، ایک سوار بچا لیا گیا دوسرے کی تلاش جاری

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں دواریاں کے مقام پر سیاحوں کا تیز رفتار موٹر سائیکل دریائے نیلم میں بہہ گیا۔ موٹر سائیکل پر سوار ایک سیاح کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے دریا میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا جبکہ دوسرا سیاح دریائے نیلم کی تیزوتند لہروں کی نذر ہو گیا۔ علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے دریامیں ڈوبنے والے سیاح کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close