بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دلوائیں؟ بشریٰ اقبال بھی میدان میں آگئیں

لودھراں (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری بیوی دانیہ ملک نے ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں دانیہ ملک نے واضح کیا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو کر رہے گا جس کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ دانیہ نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دلوائی ہیں۔

 

” مطلب کچھ تو ہے بی بی ، پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہے اور اب ہمیں دھمکیاں دلوا رہی ہے کہ اگر اس پیشی پر آئے تو جان سے جاؤ گے، بڑی چالاک عورت ہے یہ، خود اب میڈیا سےسپورٹ مانگ رہی ہے ، بیچاری بننے کی کوشش کر رہی ہے۔”دانیہ نے مزید کہا ” میرے پاس سب ثبوت ہیں کہ بچوں کے نام پر آپ نے کتنا لوٹا انہیں، بڑا آپ کو ٹینشن ان کی عزت کی جب ان کی ویڈیو لیک ہوئی تب آپ نے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا، اب ہوش آرہا ہے اب سولر نے اندھا جو کیا ہوا ہے لالچی عورت، میں صرف پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں مجھے حق ہے، باقی کارروائی تو میں کروں گی بشریٰ بی بی بعد میں، اس کی موت کی ذمہ دار زیادہ تو آپ خود ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close