سپریم کورٹ نے فل کورٹ کیوں نہیں بنائی؟ مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ایماندار ججز کے شامل ہونے سے فیصلے کی خامیاں منظرِ عام پر آ جاتی ہیں اور لوگ جان جاتے ہیں کہ فیصلہ آئین و قانون نہیں، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مگر اب کچھ بھی کر لیں،لوگ تو جان گئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت کیلئے حکمران اتحاد اور وکلا تنظیموں کی فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close