زمین پھر لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے

چمن(پی این آئی)زمین پھر لرز اٹھی، زلزلے کے خوفناک جھٹکے۔۔۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سےباہر نکل آئے۔گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

 

اس حوالے سے لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔زلزلےکی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close