شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے ، ریحام خان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے۔ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کو معاف کر دینا چاہیے اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،واضح طور پر کہوں تو یہ جنگ کا وقت ہے۔ریحام نے لکھا 244 سیٹوں کے ساتھ سب سے بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کہ

انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو دیکھتی ہوں جو مجھ سے ذاتی طور پر پارٹی چیئرمین کی اصل کہانی پر بات کرتے ہیں تاہم پھر وہ ہی مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ریحام خان نے عمران خان سمیت ان افراد کو منافقین کہا اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے بارے میں لکھا کہ آپ لوگ صرف خود کو دھوکا دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close