پنجاب کے اقتدار سے متعلق فیصلے سے قبل رانا ثنااللہ کی سپریم کورٹ سےبڑی گزارش

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے اقتدار سے متعلق اہم فیصلہ آنے سے قبل سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے آج کی سماعت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں اور نیا بینچ بنائیں، یہ درخواست بھی کریں گے کہ فل کورٹ کیس کو سنے۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بینچ کےجج صاحبان کے ہم سے متعلق خیالات سے سب واقف ہیں،

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ موجودہ ججز کیس نہ سنیں، چاہتے ہیں فل کورٹ سنے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close