تعلیمی ادارے اور دفاتر بند، کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)صوبے بھر میں شدید بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اطلاعات شرجیل میمن کان بیان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے سے درخواست ہے کل اپنے دفاتر اور فیکٹریاں بند رکھیں۔دوسری جانب جامعہ کراچی میں کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیےگئے، ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونیوالی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 86.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ صدر اور گلشن حدید میں 62، مسرور بیس پر 54.5، کیماڑی میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں