پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی

اسلام آباد(پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن اختیارولی خان کاپنجاب کی صورتحال پر بیان، فیصلہ سپریم کورٹ کا اور کیس پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اختیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کا اور کیس پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ اداکرتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف نہیں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، پاکستان کی جمہوری قوتوں نے تحریک انصاف کا نظریہ ضرورت دفن کردیا ۔حمزہ شہباز کی جیت سے مسلم لیگ ن کے بیانئے کی جیت ہوئی،وزیر اعلی پنجاب کی جیت جمہوری پسندوں اور پاکستان کی جیت ہے، عمران خان ایک فتنہ اور آج کے دور کا فرعون ہے جو پنجاب میں دفن ہو چکا، پنجاب کی پنکی اور فرح گوگی کی کرپشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اختیارولی خان کا مزید کہناتھا کہ قائد نوازشریف ،وزیر اعظم شہباز شریف ، مریم نواز اور پی ڈی ایم کی قیادت اس کامیابی پر تعریف اور مبارکباد کے مستحق ہیں،خیبرپختونخوا میں بھی بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close