فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے گرد پھندا ٹائٹ؟ ن لیگی رہنما کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اکتوبر میں عام انتخابات کی تجویز سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔احسن اقبال نے صحافی کے سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کرائے جانے کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہو سکتا ہے عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پھندا ٹائٹ ہوتا دیکھ کر قومی مفاہمت کی تجاویز دے رہے ہوں۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قومی مفاہمت میں غیر ملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاکہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close