ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، جاوید لطیف نے بھی آئندہ دو ہفتے اہم قرار دیدیے، اسٹیبلشمنٹ کی نرم مداخلت پر پھٹ پڑے

لاہور ( پی این آئی ) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں شیخ رشید احمد کے بعد ن لیگ کے میاں جاوید لطیف نے بھی پیش گوئیاں شروع کردیں، وفاقی وزیر نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دیے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں، ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟

پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہو گی، پاکستان کے لیے آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو تو کوئی 18 ویں ترمیم ختم ہو ، کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے، عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے، ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، جب ہم نے کہا تھا الیکشن کرائیں تو کہا گیا 2023 سے پہلے نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close