ن لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا، زرداری اور فضل الرحمان بپھر گئے، حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا عہدہ اٹھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے، زرداری اور فضل الرحمان بپھر گئے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور تیسرے کی تیاری ہے، اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام اور کیا ہو گا۔

انھوں نے لکھا کہ ایک ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزیدبڑھا ہے اور مفتاح اسماعیل نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیاہے، فضل الرحمن اور آصف زرداری بپھر گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close