پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ، سپریم کوٹ ان ایکشن ، عمران خان بڑا اقدام

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی،

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کریگی۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کے آئین جمہوریت اور جمہوری قدروں کے ساتھ کھلواڑ کیا

،زرداری کا منفی کردار تاریخ میں لکھا جائے گا،چوہدری شجاعت کے خط کی کوئی حیثیت نہیں،چوہدری شجاعت کا خط ممبران کو نہیں دیاگیا نہ ہی انہیں علم تھا، ڈپٹی اسپیکر خط جیب میں رکھ کر چپ بیٹھے رہےیہ بدنیتی ظاہر کرتی ہے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ ہماری نظر میں آئین سے ماورا ہے اس کا کوئی سیاسی قانونی اخلاقی جواز نہیں ، عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا،اگر ہم عوام کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کریں گے تو اس کے نتائج برے نکلیں گے،

ماضی میں مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا کیا اثر ہواہے ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہیے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی موت مرچکی ہے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کی ذیلی تنظیم ہے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کراپناقبلہ درست کرناہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی کارکردگی سے مطمئن ہیںتاہم زرداری کا کردار تاریخ میں منفی رہے گا۔اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا اگلے لائحہ عمل کا اعلان سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ کر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close