پاک امریکہ مزاکرات کل سے واشنگٹن میں ہوں گے، ایجنڈا کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان 2 روزہ ہیلتھ ڈائیلاگ کل پیر کے روز سے شروع ہو گا۔ پاکستان سے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی سربراہی میں4 رکنی وفد ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کریں گے۔

وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صحت کے بارے میں مذاکرات پاکستان امریکا میں قریبی تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔اس حوالے سے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور این آئی ایچ کے درمیان تعاون پر بات ہوگی۔ وزیر صحت قادرپٹیل نے کہا کہ مذاکرات میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close