پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا، وکلاء کا شدید ردعمل

لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ کے علاقے میں اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پنجاب کی وکلاء تنظیموں نے اشرف راہی ایڈووکیٹ کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close