اینٹو ں کے بھٹے پر کام کرنیوالے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیا

چونیاں (آئی این پی)پنجاب کے ضلع چونیاں میں گھر میں سوئے دو سگے بھائی تیزاب گردی کا شکار ہوگئے،پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چونیاں کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنیوالے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیا،پولیس کا کہنا تھا مانو مسیح اورشمیل مسیح پر تیزاب اس وقت پھینکا گیا جب وہ سورہے تھے،افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کا عمل شروع کردیا جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close