فواد چوہدری کا چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق بیان، چوہدری شجاعت نے فون گھُما دیا، فواد چوہدری سے کیا سوال کیا کہ وہ ہنس پڑے؟ دلچسپ تفصیلات

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ فواد چودھری سے پوچھا کہ آپ میری کسی سے کُشتی کرانا چاہتے ہیں؟ اپنی صحت سے متعلق بیان پر فواد چودھری چودھری کو فون کیا، وہ جواب میں ہنس دیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنی صحت کے حوالے سے فواد چوھدری کے بیان کے بعد انہیں فون کر کے پوچھا ہے کہ کیا وہ میری کسی کے ساتھ کشتی کروانا چاہتے ہیں؟

 

 

جواب میں وہ ہنس دئے۔اس سے قبل چودھری شجاعت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پرویزالٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہےگا لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا۔ اداروں کے ساتھ تیس سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کرسکتا ہوں۔ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں تمام لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو جائے ورنہ عوام اور ادارے اور ملک مزید نظریوں میں تقسیم ہوگا اور ملک مفاد پرستوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں اور سب کچھ بھول کر صرف اور صرف ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے محاذ آرائی والی سیاست کو ترک کردیں۔ جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے۔ اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے لیے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔دوسری جانب ق لیگی رہنماء چوہدری مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا جس پر چودھری شجاعت نے کہا میں نے خط لکھا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں (ق)لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔ جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ اس کا مطلب کہ پرویز الٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دباؤ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں