صدر مملکت عارف علوی کا ملک میں نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ، بڑی خبرآگئی

لاہور (پی این آئی) صدر مملکت نے ملک میں نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا، عارف علوی نے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف حسین علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ للہ ہماری رہنمائی فرمائے، آمین۔ دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدم اعتماد کی تحریک پر کام جاری تھا تو اس وقت بھی پی ڈی ایم کو تجویز دی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل کردیتے ہیں اور عمران خان قبل ازوقت انتخاب کروانے کو تیار ہیں، لیکن پی ڈی ایم نے اس وقت تسلیم نہیں کیا تھا کیونکہ تحریک عدم اعتماد داخل ہوچکی تھی، اگر اب پھر اس قسم کی بات چل رہی ہے تو ہمارے علم میں نہیں ہے، ہم تو ہر دور میں معیشت اور استحکام کیلئے ساتھ بیٹھنے کو تیار تھے، حکمران اتحاد اب کسی شرط پرمذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہوگا، کیونکہ مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن اگر کوئی شرط رکھ کر مذاکرات کیے جائیں پھر تیار نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close