سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔ نئی کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ سکیم (این سی پی ایف ایس) اور پرانے مونیٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں متعلقہ شرائط و ضوبط کے مطابق اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 

 

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سرکلر کے مطابق گریڈ ایک سے تین تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد،گریڈ چار سے سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16 فیصد جب کہ پرانے مونیٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے گریڈ ایک سے سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ افسران کی تنخواہوں میں اضافہ مالی سال 2020-21 کی مہنگائی کی شرح کے مطابق کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close