وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا

لاہور( پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز نے پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء ،مسلم لیگ ، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں، اراکین اسمبلی اوراعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔ نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کے بعد (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بھی لگائے ۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close