ڈپٹی سپیکر کو خط کے معاملے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

لاہور(آئی این پی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی جانب سے پولیس تعینات کرنے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھنے کے معاملے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے نوٹس بھجوایا ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کو خط سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے،لاہور ہائیکورٹ نے بھی پولیس اسمبلی کے باہر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے،پولیس اسمبلی میں تعینات کر کے 16 اپریل والی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،ڈپٹی سپیکر کا خط توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close