اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب میں حکومت کی متوقع تبدیلی کی صورت میں اہم انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے
جس کے لیے دونوں افسران نے شہباز حکومت سے درخواست بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں نئے آئی جی کے لیے عامر ذوالفقار، فیاض دیو، انعام غنی اور محسن بٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کیخلاف وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی نے ایک بار پھر
سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پرویز الٰہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز،ڈپٹی اسپیکر، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری الیکشن کے عمل کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کیلئے لکھا خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے،آئی جی پنجاب کو پنجاب اسمبلی میں داخلہ سے روکا جائے۔پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کو مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی اسپیکر کے خط کیخلاف درخواست کو آج ہی مقرر کرکے سماعت کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں