روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ، کیا معاملات زیر گفتگو آئے؟

ریاض (پی این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ فون کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے اہم دورے کے بعد روسی صدر پیوٹن کے رابطے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ملاقات کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close