فکر نہ کریں، کل آپ ہی وزیراعلیٰ ہوں گے، چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی یقین دہانی کروادی گئی

لاہور(پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ پنجاب میں ہماری حکومت آئے گی، جن افسران نے بچوں، خواتین پر ظلم کیا انہیں بھولیں گے نہیں، اگر انہوں نے چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو تمام اداروں کو وارننگ دے رہا ہوں، تمام اسٹرگل قانون کے دائرے میں رہی۔

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں منعقدہ احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی تصدیق کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ سینیٹ الیکشن میں چلا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا، ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے تو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ضمنی الیکشن میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ریاست کی تمام مشینری کے باوجود قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ جس کی مدد کرے وہ جیتے وہ دن چلے گئے ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی، اڑھائی سال سے میری حکومت نے ای وی ایم مشین لانے کا پورا زور لگایا، دو جماعتیں جو مافیا ہے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں الیکشن نتائج میں تاخیر کی گئی، ای وی ایم میں الیکشن نتائج میں تاخیر نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں