سیاسی میدان میں ہلچل، ن لیگی رہنما نے آئندہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔سیاسی اتار چڑھاو جمہوریت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت رہی ہے۔2018 الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑی جماعت تھی۔پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 155 تھی۔

 

عمران خان نےجمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا۔پنجاب میں زبردستی پولنگ کوسست روی کا شکارنہیں کیا گیا،17جولائی کو انتخابات پرامن ہوئے۔عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔جب بھی عمرانی فتنہ سراٹھاتا ہے ملکی معیشت ڈولنے لگتی ہے۔ملکی معیشت کو ڈگمگاتے رکھناعمرانی فتنے کا ایجنڈا ہے۔اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ہمارامقابلہ فاشسٹ جماعت کیساتھ ہے۔چیف الیکشن کمشنر کوغدارقراردیا جارہا ہے،انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔قبل ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 22 جولائی آنے تو دیں۔پنجاب اسمبلی میں 22 جولائی کو ن لیگ ہی فاتح ہی رہے گی۔پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیا ہے جس میں امریکی سازش نہیں تھی، عوام ووٹ دینے میں خود مختار ہیں، پنجاب حکومت نے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے ہیں۔وفاقی وزیر خرم دستگیر کے مطابق ہمارے پاس جو ذرائع تھے وہ ہم نے استعمال نہیں کیے۔کل کے نتائج کے نتیجے میں آج پاکستان روپے کی قدر پھر گر گئی۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پانچ ووٹو ں کا فرق ہے اگر اس دن پانچ لوگ غیر حاضر ہو گئے تو اس کے بعد پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کو ڈھونڈتے پھریں گے۔

 

17جولائی کا جو ضمنی انتخاب تھا اس میں پی ٹی آئی نے 15نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،پانچ نشستوں پر آزدا داو رمسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی لیکن ایک پاگل شخص جیت کر بھی یہ کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اور وہ اسکا گھٹیا پن ہے چھپائے نہیں چھپتا۔ ہر معاملے میں وہ اتنی بے شرمی اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اس کیلئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں