آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار کی گئی، انتخابی فہرستوں میں غلطیوں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار کی گئی انتخابی فہرستوں میں غلطیوں سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن نے نوٹیفائیڈ ووٹر فہرستوں کی درستگی کیلئے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے 2 اگست تک درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی انتخابات کے لیے نوٹیفائیڈ ووٹر فہرستوں کی درستی کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا یے اور اُنھیں درستی سے متعلق 2 اگست تک درخواستیں وصول کرنے کی ہدایات کی ہے ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 2 اگست کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی تاہم اندراج ووٹ کی حد تک اگر کوئی اہل شخص جو کوالیفائنگ تاریخ یعنی 10مارچ 2022تک بطور ووٹر درج ہونے کا اہل تھا تو وہ 02اگست 2022کے بعد بھی الیکشن شیڈول جاری ہونے تک براہ راست الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے جس کی درخواست پر الیکشن کمیشن مطابق ضابطہ حکم مناسب دے گا۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے عوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنے نام سے متعلق درستی کے لیے 02اگست 2022تک اپنے ضلع سے متعلق ڈپٹی کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں