وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانےکی تیاری کر لی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً8 روپے بڑھانےکی تیاری کر لی۔تفصیلات کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔درخواست میں اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close