ضمنی الیکشن میں غیر متوقع شکست پر غریدہ فاروقی نے بھی ن لیگ پر تنقید شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے تناظر میں کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ن لیگ کل سے صدمے اور شاک کی کیفیت میں ہے، اس کے سینئر رہنما اور وزرا غائب ہیں، تاحال فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ آئندہ کیلئے کہنا کیا ہے اور کرنا کیا ہے۔

 

غریدہ فاروقی کے مطابق دوسری جانب عمران خان فاتحانہ جیت کے بعد جارحانہ انداز میں بیانیہ لے کر پھر عوام کی طرف آ گئے اور معیشت، استحکام اورنئے الیکشن کا بھرپور گراؤنڈ بنا دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن کی فتح کے بعد عوامی خطاب میں چیف الیکشن کمشنرکے استعفیٰ اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے فوری نئے انتخابات کرانے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں