دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتی، یوم الحاق پاکستان کے موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا پیغام

مظفرآباد (پی آئی ڈی) معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز پاکستان ہے۔ ہمارے بزرگوں نے کشمیریوں کی جس منزل کا تعین کیا تھا وہ انشاء اللہ حاصل کر کے رہیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں جو کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں۔

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اپنی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتی، گزشتہ کئی دھائیوں سے کشمیریوں نے اپنا خون دیکر یہ ثابت کیا ہے کہ ان کا جذبہ غیر متزلزل ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کر رہی ہے۔ جبکہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بجائے اس کو مزید الجھا رہا ہے۔بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالنے کے لیے اپنا کردار ادار کرے۔میں اس موقع پر کشمیری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ یوم الحاق پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور اسے پاکستان میں شامل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں