بڑا خدشہ ٹل گیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) بڑا خدشہ ٹل گیا، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی۔۔۔ وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ہونے والے مذاکرات میں حکومتی ٹیم سے شاہدخاقان عباسی اور وفاقی وزیرمصدق ملک شامل تھے۔

 

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی جب کہ سیکرٹری پیٹرولیم ،چیئرمین اوگرا اور ڈی جی آئل بھی مذاکرات میں شامل تھے۔ وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close