فوری استعفیٰ دو، عمران خان نے کس سے مطالبہ کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا صرف ایک ہی راستہ صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا معیشت اوپر نہیں جائےگی، ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ہے وہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

 

اپنے عوامی خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسا الیکشن انہوں نے پنجاب میں کروایا ہے اگر آئندہ بھی ایسے ہی الیکشن ہوئے تو بحران بڑھے گا، الیکشن کمیشن دھاندلی روکنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی، ہمیں الیکشن ہرانےکے لیے تمام حربے استعمال کیےگئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے جو بددیانتی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ہم آٹھ کیسز لے کر الیکشن کمیشن میں گئے لیکن ہماری درخواستیں رد کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے سارے فیصلے ہمارے خلاف کیے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اب قوم نے ثابت کردیا کہ ہم کسی کی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

آج پاکستان دیوالیہ ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی ہے، ریٹنگ منفی ہونےکا مطلب ہمیں قرضے بھی مہنگے ملیں گے، خدشہ ہے کہ واپڈا کو ڈیم بنانے کے لیے اب پیسے نہیں ملیں گے، جب سے یہ آئے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپیہ مضبوط ہوناچاہیے تھا لیکن مزید گرگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close