آزاد کشمیر میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام، وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے اقدام کی دینی حلقوں کی طرف سے تحسین

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام اور اس کے لئے فنڈز مختص کرنے کے اقدام کو ریاست کی مذہبی جماعتوں اور دینی حلقوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں سراہا گیا ہے ریاست کے جید علماء کرام نے سرکاری سطح پر رحمت اللعالمین اتھارٹی کے باضابطہ قیام کو تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے قومی اتحاد و اتفاق اور اسلامی معاشرے کو درست خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے

دینی اور مذہبی قیادت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام یقینی بنا کر ریاست کے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے حکومت آزاد کشمیر کا یہ اقدام تاریخ ساز ہیرحمت اللعالمین اتھارٹی مسلمانوں میں عشق مصطفی کے فروغ،تعلیمات مصطفی سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی ممتاز عالم دین علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو اتھارٹی کے قیام کیلئے اقدامات اٹھانے پر داد تحسین پیش کرتے ہیں اس طرح کے ادارے اسلامی معاشرے کو بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اسلامی اخوت محبت کو پروان چڑھانے، اتحاد و اتفاق کے فروغ سے منافرت کی نفی ہو سکتی ہے یہ اتھارٹی مذہبی ہم آہنگی رواداری اور ایک دوسرے کر برداشت کرنے کا ذریعہ بنے گی رحمت دو عالم کا جہاں اسم گرامی آتا ہے وہ صاحب خلق عظیم ہیں ان کے نام سے جو بھی اتھارٹی قائم کی جائے اسکے بڑے اونچے نتائج ہونے چاہیئں ایسے افراد کو قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں انہیں اس اتھارٹی میں لیا جائے بلا تفریق تمام حد بندیوں کو نفی کرکے سرکار دو عالم کی رحمت کو عام کرنے کا یہ اتھارٹی ذریعہ بن جائے جب حضور کی رحمت عام ہو گی تو دنیا سے زحمت دور ہو جائے گی۔

دارالحکومت کی معروف مذہبی شخصیت عالم دین مولانا محمود الحسن اشرف نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا جو اقدام اٹھایا اس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں رحمت کا پیغام ہر فرد تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے پورے معاشرے کو رحمت اللعالمین کی تعلیمات سے روشناس کروائیں گے تو ریاست پر اللہ کی رحمتیں نازل اور امت میں جوڑ پیدا ہو گا سیرت النبی خو نصاب کا حصہ بنانا اور قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سمیت مساجد کی بجلی کی فراہمی میں نرمی سے متعلق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے اعلانات پر پوری ریاست کے عوام ستائش اور تعریف کی نگاہ سے اس اقدام کو دیکھتے ہیں ان اقدامات پر عملدرآمد سے مثالی ریاست کی جانب پیش قدمی ہو گی۔نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اتباع اور اطاعت سے مخلوق کی خدمت دنیا اور آخرت میں کامیابی اور سعادت کا ذریعہ بنے گی اہلسنت کے علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اتھارٹی کا قیام کرکے مستحسن اقدام کا فیصلہ کیا ہے دل کی عمیق گہرائیوں سے انہیں ہدیہ تحسین و تبریک پیش کرتے ہیں پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی اس اتھارٹی کا قیام ہونا انتہائی ضروری تھا امت مسلمہ کو اس کی تقلید کرنی چاہیئے حکومت کے اس اقدام کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے نبی پاک تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ان کی رحمت ہر گھڑی جاری و ساری ہے نبی کریم کی ذات اقدس کا پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر آنا سیرت طیبہ اخلاق حسنہ سے تمام لوگ مستفید ہوں گے۔…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں