پنجاب میں ضمنی الیکشن، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، کون آگے نکل گیا؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہ وہ نتائج ہیں جو مختلف ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں جب کہ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے جہاں سے پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے۔ یہ نتیجہ پی پی 168 کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اٹاری سروبہ کے پولنگ سٹیشن سے سامنے آیا ہے۔ یہاں مجموعی طور پر 351 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے چار منسوخ ہوئے ہیں۔

 

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حلقہ پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار 174 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار 137 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں ٹی ایل پی کے امیدوار نے 34 جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار نے دو ووٹ حاصل کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں