جنرل مشرف کے ترجمان رہنے والے فواد چودھری نے اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگنے کی بات کر کے ریڈلائن کراس کی ہے، دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کر دی، اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگنے کی بات کرنے والے فواد چودھری طویل عرصہ بابائے اسٹیبلشمنٹ پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مسترد کر کے دفن کر دیا۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور جہاد کے نام پر فساد پھیلانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close