وزیر خزانہ نے پاکستانیوں کو ایک اور بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری اوگرا کو واپس بھجوادی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد ڈالرز کے مقابلے میں روپے پر دباؤ کم ہوگا۔

 

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری واپس بھیج دی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں گیس کی قیمت کا ذکر نہیں، صرف امیر ترین صارفین کیلئے گیس قیمت بڑھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں