عمران خان کو دیکھ کر نوجوان لڑکی جذبات پر قابو نہ رکھ سکی، پھو ٹ پھوٹ کر روپڑی

لاہور (پی این آئی) گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لاہور میں جلسہ کیا گیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے سابق وزیراعظم کا جہاں والہانہ استقبال کیا وہیں ایک نوجوان لڑکی نے عمران خان کو سٹیج پر دیکھا اور رو رو کر اپنا برا حال کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایتی یہ خاتون جلسے میں عمران خان کو سپورٹ کرنے آئی ہوئی ہیں۔

 

عمران خان کے خطاب کے لیے سٹیج پر آنے پر یہ لڑکی زار و قطار رو رہی ہے اور “عمران خان ، عمران خان ” کی آوازیں لگاتی رہی ، رپورٹ کے مطابق وہ عمران خان سے ایک بار بات کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close