آج رات کن کن شہروں میں طوفانی بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے کراچی ، حیدر آباد اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگو ئی کر دی ہے، سمندر میں طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ کراچی سے 400 کلو میٹر دو ربحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے باعث طوفان بننے لگا ہے ،یہ طوفان آئندہ 36سے 48گھنٹوں میں اومان کی طرف بڑھے گا اور سمندر میں شدید طوفان اور کراچی میں بارش کا سبب بنے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی ، حیدر آباد ،ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے اس سپیل میں لسبیلہ ،گوادر اورماڑہ میں بھی موسلا دار بارشیں ہو سکتی ہیں ۔ڈی جی میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سمیت سندھ ، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی شدید بارشوں کا امکان ہے ،ان کا مزید کہنا تھاکہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ طوفان اور تیز بارشوں کے سبب ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے روک دیاگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں